Wife Jokes

Wife Jokes

آج آتے ہی بیگم کی کال آئی

“سنیئے، آج کیا تاریخ ہے؟”

میں نے ڈرتے ڈرتے تاریخ بتائی کی آج 20 اکتوبر ہے، اور آگے سے فون رکھ دیاگیا۔

ذہن کا کمپیوٹر فوراً  چلنا شروع ہوا۔

بیگم کی سالگرہ۔۔؟ نہیں،

بچوں میں کسی کی سالگرہ۔۔؟ نہیں،

کوئی برسی۔۔؟ نہیں،

سسرال میں سب رشتہ داروں کی سالگرہ، برسیوں، شادیوں کی تاریخیں یاد کرنے کی کوشش۔۔۔پر کچھ یاد نہیں آیا۔

جلدی سےبیگم کے سب ماموں، چاچوں کے فیس بک چیک کیے، مگر کچھ نہیں،

دماغ الجھ گیا، آخر 20 اکتوبر پر کیا ہے؟

شام کو گھر پہنچتے ہی بیٹے کو دیکھا تو پوچھا: امی کا مزاج کیسا ہے؟غصے میں ہے یا ٹھیک ہے؟

بیٹے نے کہا: پاپا ، سب نارمل ہے۔

لیکن بیٹا تمہاری امی 20 اکتوبر کا کیوں پوچھ رہی تھی صبح؟

بیٹے نے لاپرواہی سے جواب دیا: پاپا، وہ تو میں نے صبح کچن کے کلینڈر کا پیپر پھاڑ دیا تھا، امی کنفیوز ہو گئی کی آج کیا تاریخ ہے؟۔

Leave a Reply